Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / امریکہ کی شام میں کرد جنگجوؤں کو ہتھیار کی فراہمی

امریکہ کی شام میں کرد جنگجوؤں کو ہتھیار کی فراہمی

واشنگٹن، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے شامی شہر رقہ کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے قبضے سے آزادکرانے کے لئے شامی کرد جنگجوؤں کو ہتھیار دینا شروع کر دیا ہے ۔امریکی حکام نے نیوز ایجنسی رائٹر کو آج بتایا کہ امریکی اتحادی افواج کے ساتھی ملک ترکی کے خدشات کے باوجود امریکہ ایک منصوبہ بندطریقے سے ایک اسپیشل اسکیم کے تحت آگے بڑھ رہا ہے ۔حکام نے کہا کہ اس ماہ کے آغاز میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی اختیارات وحقوق کی بنیاد پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرد جنگجوؤں کے درمیان ہتھیاروں کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT