Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / امریکہ کے شہر بالٹیمور میں آتشزدگی ، رکن امریکی کانگریس

امریکہ کے شہر بالٹیمور میں آتشزدگی ، رکن امریکی کانگریس

کا عملہ اور ارکان خاندان حادثہ کے ذمہ دار
بالٹیمور ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بالٹیمور کے رکن امریکی کانگریس نے کہا کہ آتشزدگی کی ایک واردات میں 4 افراد جھلس گئے۔ 6 بچے لاپتہ ہیں۔ اس حادثہ میں ان کے ضلعی دفتر کا ایک رکن عملہ اور ان کا خاندان ملوث ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے رکن امریکی کانگریس علیجاہ کمنگس نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیٹی مالون نے خصوصی معتمد کی حیثیت سے ان کے دفتر میں 11 سال سے کام کیا ہے۔ ان کے علاوہ ان کا خاندان اس واردات  میں ملوث ہے۔ آتش فرو محکمہ کے بموجب اس کے ترجمان اعلیٰ رومن کلارک نے آتش فرو عملہ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شمالی بالٹیمور میں ان کی قیامگاہ کی تین منزلوں سے زبردست آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آتش فرو عملہ آج علی الصبح وہاں پہنچ گیا تھا۔ رکن امریکی کانگریس نے کہاکہ خاتون اور دو بچے نازک حالت میں ہیں۔ تیسرا بچہ شدید جھلس گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر 6 بچے جو اس مکان میں مقیم تھے، لاپتہ ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ ہنوز نامعلوم ہے۔ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ آتش فرو محکمہ کے بموجب جس عمارت میں یہ واردات ہوئی وہ شمال مشرقی بالٹیمور میں واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT