Wednesday , May 24 2017
Home / دنیا / امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کا دورہ جنوبی کوریا

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کا دورہ جنوبی کوریا

واشنگٹن، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام سے جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس اتوار کو جنوبی کوریا جائیں گے ۔نائب صدر کے طور پر مسٹر پنس اپنے پہلے ایشیا ئی دورے کا آغاز جنوبی کوریا سے کریں گے ۔ دس دنوں کے اس دورے کے دوران وہ جنوبی کوریا کے بعد جاپان، انڈونیشیا اور آسٹریلیا بھی جائیں گے ۔شمالی کوریا کے نیوکلیئر اور میزائل ٹیسٹ سے جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان جنوبی کوریا کے ان کے اس دورہ کو کافی اہم مانا جا رہا ہے ۔مسٹر پنس کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شمالی کوریا مبینہ طور پر چھٹا ایٹمی ٹسٹ کرنے کی تیاری میں ہے اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے اس قدم کے خلاف پہلے ہی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو امریکہ اس علاقے میں طیارہ بردار جہازبھیجے گا۔وائٹ ہاؤس کی خارجہ پالیسی کے ایک مشیر نے بتایا کہ مسٹر پنس نے اتوار کو امریکہ اور کوریا ئی فوج کے ساتھ ایسٹر کا تہوار منانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے بعد پیر کو وہ جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہوانگ کیوں-اھیں سے ملاقات کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT