Monday , September 25 2017
Home / دنیا / امریکہ کے کچھ ہوائی اڈوں پر ہندوستانیوں کو ملے گا آسان داخلہ

امریکہ کے کچھ ہوائی اڈوں پر ہندوستانیوں کو ملے گا آسان داخلہ

واشنگٹن، 05 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے کچھ چنندہ ہوائی اڈوں پر ہندوستانیوں کو کسی پریشانی کے بغیر داخلے کی سہولت کے لئے ہندستان اور امریکہ نے ایک مفاہمتی قرار داد پر دستخط کئے ہیں۔ اگرچہ اس کے نفاذ میں ابھی کچھ ماہ کا وقت لگے گا۔ اس کے نافذ ہونے کے بعد امریکہ کے کچھ ہوائی اڈوں پر پہلے سے منظوری لے چکے اور کم خطرے والے ہندوستانی مسافروں کو تیزی سے سیکورٹی کلیئرنس دی جائے گی۔ ہندستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اس قرارداد مفاہمت پر امریکہ میں ہندستانی سفیر ارون کے سنگھ اور امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ڈپٹی کمشنر کیون میکلینن نے دستخط کئے ۔بیان میں کہا گیا ہے ، “دونوں ممالک کی طرف سے اس بارے میں مشترکہ جانچ اور منظوری ملنے کے بعد، پہلے سے منظوری لے چکے ہندستانی مسافروں کا امریکہ کے کچھ منتخب ہوائی اڈوں پر آٹومیٹک کیوسک کے ذریعے داخلے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔” اس عمل کے آئندہ چند ماہ کے اندر اندر مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ اس موقع پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ ‘گلوبل انٹری’ پروگرام میں ہندستان کے شامل ہونے سے امریکہ اور ہندستان کے درمیان سفر آسان ہو جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بھی مضبوطی ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT