Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / امریکہ کے یمن پر فضائی حملے

امریکہ کے یمن پر فضائی حملے

واشنگٹن، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر یمن میں 20 اضافی فضائی حملے کئے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پنٹاگن کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے کل نامہ نگاروں سے کہاکہ گزشتہ ہفتہ کے وسط میں القاعدہ کے خلاف 20 اضافی فضائی حملے کئے گئے ہیں۔کیپٹن ڈیوس نے کہاکہ القاعدہ کے خلاف گزشتہ 28 فروری سے اب تک 70 سے زیادہ فضائی حملے کئے گئے ہیں جن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کو تباہ کیا گیا ہے ۔
ہاسپٹل حملہ کا شاخسانہ
اعلیٰ فوجی جنرلس معطل
کابل ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں آج بارہ فوجی افسران کو جن میں دو جنرلس بھی شامل ہیں، کو ملک کے اعظم ترین فوجی ہاسپٹل پر شورش پسندوں کے حملے کے معاملہ میں کوتاہی برتنے کے الزام میں خدمات سے معطل کردیا گیا جسے یقینی طور پر انٹلیجنس کی ناکامی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ یاد رہیکہ حملہ آور ڈاکٹروں کے بھیس میں سردار داؤد خان ہاسپٹل میں داخل ہوگئے تھے۔ بعدازاں ہاسپٹل کے اسٹاف نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں میں ہاسپٹل کے کچھ اسٹاف ارکان اور زیرتربیت ڈاکٹرس بھی شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT