Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / امریکہ ۔ ایران نیوکلیئر معاملت اچھا معاہدہ نہیں : اسرائیلی قاصد

امریکہ ۔ ایران نیوکلیئر معاملت اچھا معاہدہ نہیں : اسرائیلی قاصد

بنگلورو۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی سفیر برائے ہند ڈینیل کارمن نے آج کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امکانی نیوکلیئر معاملت کوئی اچھا معاہدہ نہیں ہے ، لیکن اسے بہتر بنایا جاسکتا تھا بشرطیکہ ایران ایسی ضمانت دیتا کہ وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے اور دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کی اپنی پالیسی جاری نہیں رکھے گا۔ اسرائیلی سفیر یہاں کونسلیٹ جنرل کے نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے مخاطب تھے۔ میں ایسا نہیں کہوں گا کہ یہ معاہدہ سرے سے ٹھیک نہیں لیکن ایران سے بالخصوص خطہ میں عدم استحکام پیدا کرنے اور دہشت گردی کے مسئلہ پر تیقن حاصل کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT