Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / امریکی ارکان مقننہ کا ہند۔ امریکہ تعلقات کے استحکام کا عہد

امریکی ارکان مقننہ کا ہند۔ امریکہ تعلقات کے استحکام کا عہد

واشنگٹن۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پارٹی خطوط سے بالاتر ہوکر اعلیٰ سطحی امریکی ارکان مقننہ نے عہد کیا کہ ہند ۔ امریکہ دفاعی تعلقات کو مستحکم بنائیں گے اور انہیں نئی سطح تک لے جائیں گے ‘ تاکہ باہمی غلط فہمیاں دور ہوسکے کہ اس سے صرف معاشی اور دفاعی شعبوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے امریکی کانگریس سے مشترکہ اجلاس سے چہارشنبہ کے دن خطاب کے بعد انہوں نے ارکان مقننہ کے ساتھ شخصی ربط استوار کرلیا ہے اور راست یا سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ اُن سے ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔

 

ارکان مقننہ نے امریکی ایوان نمائندگان اور سینٹ دونوں ایوانوں میں اور امریکی پارلیمنٹ کے باہر باہمی تعلقات کے استحکام میں جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکی سینٹ کے اقلیتی قائد میچ میکانل نے کہا کہ باہمی غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تاثر پیدا ہوگیا ہے کہ صرف معاشی اور صیانتی شعبوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ ہم اب خریدی تجارتی شراکت دار ہیں ۔دونوں ممالک دنیا کی دو سب سے بڑی جمہوریتیں ہیں ۔ ہمارے تعلقات اہم ہیں اور کئی فوائد سے آئندہ تعاون میں اضافہ ممکن ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغاموں میں سے ایک میں کہا کہ عظیم جمہوریتوں کا اور عظیم جمہوریت ہندوستان کو آئندہ کی فکر کرنی چاہیئے ۔ ہمیں امریکی ذرائع وسائل سے استفادہ کرنا چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT