Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / امریکی اسکائی ڈائیور درخت سے ٹکراکر فوت

امریکی اسکائی ڈائیور درخت سے ٹکراکر فوت

لیک تاہوئی ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے اسکائی ڈائیور ایرک رونر اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لیک تاہوئی میں گالف ٹورنمنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران اسکائی ڈائیونگ کے مظاہرے کا اہتمام کیا گیاتھا۔ 39سالہ ایرک رونر بھی اسکائی ڈائیونگ کرنے والوں میں شامل تھے۔ باقی تمام افراد پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترے مگر رونر گالف کورس میں موجود ایک درخت سے ٹکرائے اور برسرموقع دم توڑگئے۔ایرک کئی فلموں میں بھی بطور اسکائی ڈائیور اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے تھے۔

TOPPOPULARRECENT