Friday , June 23 2017
Home / دنیا / امریکی اسکول میں مسلم لڑکی کا حجاب نکال کر ہتھکڑی ڈال دی گئی

امریکی اسکول میں مسلم لڑکی کا حجاب نکال کر ہتھکڑی ڈال دی گئی

واشنگٹن۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک 15 سالہ مسلم لڑکی نے اپنے اسکول کے سکیورٹی اسٹاف پر الزام عائد کیا کہ اس (لڑکی) کو دہشت گرد والی ساتھی لڑکی سے اس کی بحث و تکرار کے بعد اسکولی سکیورٹی اہلکار نے اس کا حجاب نکال دیا اور ہاتھوں میں ہتھکڑی ڈال دی۔ ’’اسٹار ٹریبیون‘‘ نے کہا کہ ایپل ویلی ہائی اسکول منی سوٹا کے سکیورٹی گارڈ کو اس واقعہ کے بعد بطور سزا انتظامی رخصت پر روانہ کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا تھا۔ کونسل برائے امریکی ۔ اسلامی تعلقات (کیر) کی منی سوٹا یونٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جیلانی حسین نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT