Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / امریکی افواج پر کافی رقم خرچ کی جارہی ہے : جاپانی وزیر

امریکی افواج پر کافی رقم خرچ کی جارہی ہے : جاپانی وزیر

ٹوکیو ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیردفاع نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ جاپان میں موجود امریکی افواج پر حکومت نے اب تک خطیر فنڈس خرچ کئے ہیں۔ یاد رہیکہ امریکہ کے منتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بارہا یہ بات کہی ہیکہ ایسے ممالک جو امریکی افواج کی میزبانی کررہے ہیں، انہیں زائد ادائیگیاں کرنی چاہئے۔ ٹرمپ کے اسی مطالبہ کے جواب میں وزیردفاع نے مندرجہ بالا بیان دیا۔ ٹرمپ نے اپنے انتخابی ریالیوں کے دوران کہا تھاکہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں ان کا انتظامیہ امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے جاپان سے زائد رقومات ادا کرنے کا مطالبہ کرے گا جس سے جاپان کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ وزیردفاع تومومی ناڈا نے اس بات پر زور دیا کہ جاپان میں امریکی فوج کی موجودگی ایشیاء پیسیفک خطہ میں زبردست رکاوٹ بن رہی ہے۔ لہٰذا فوج کو وہاں موجود رہنا چاہئے۔ جاپان 50,000 امریکی فوجیوں کیلئے (میزبان ملک کے طور پر) سالانہ 1.9 بلین ڈالرس خرچ کرتا ہے اور مسٹر توموی ناڈا کے مطابق جاپان جو کچھ ادائیگیاں کررہا ہے وہ کافی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT