Tuesday , May 23 2017
Home / دنیا / امریکی انتباہ کے باوجود ایران کی نئی فوجی ڈرلس کا انعقاد

امریکی انتباہ کے باوجود ایران کی نئی فوجی ڈرلس کا انعقاد

تہران 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی ایلیٹ ریولوشنری گارڈ کی جانب سے آئندہ ہفتے فوجی ڈرلس کا اہتمام کیا جائیگا ۔ ایک سینئر کمانڈر نے آج یہ اعلان کیا اور کہا کہ امریکہ کی جانب سے دھمکیوں اور بیالسٹک میزائیل تجربہ پر تازہ تحدیدات کے باوجود یہ ڈرلس منعقد کی جائیں گی ۔ جنرل محمد پاکپور کمانڈر گراونڈ یونٹس نے کہا کہ ان فوجی ڈرلس کا پیر کو آغاز ہوگا اور اس کا سلسلہ تین دن تک جا ری رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان ڈرلس میں راکٹس کا بھی استعمال کیا جائیگا تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ راکٹس کس نوعیت کی ہونگی ۔ ماہ فبروری کے اوائل میں بھی ایران نے ڈرلس کا اہتمام کیا تھا جس میںمختصر فاصلے تک وار کرنے کی صلاحیت والے میزائیلس کو شامل کیا گیا تھا ۔ امریکی صدارت پر ٹرمپ کے فائز ہونے کے بعد ایران پر تنقیدوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT