Monday , August 21 2017
Home / دنیا / امریکی اولمپین کو کلچرل ایونٹ میں تصویرکشی کیلئے حجاب نکالنا پڑا

امریکی اولمپین کو کلچرل ایونٹ میں تصویرکشی کیلئے حجاب نکالنا پڑا

ہوسٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں مسلمانوں کے تعلق سے بڑھتی لفاظی کے درمیان ایک اولمپین سے ٹیکساس میں منعقدہ ایک کلچرل ایونٹ میں اسٹاف نے اُس کے شناختی بیاج پر تصویر کیلئے اُس کا حجاب ہٹانے کیلئے کہا، جس پر منتظمین نے اُس سے معذرت خواہی کرلی۔ اولمپین فینسر ابتہاج محمد ہفتہ کو ٹیکساس فسٹیول ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ میں اپنا شناختی بیاج حاصل کررہی تھی کہ اسے ایک والنٹیر نے کہا کہ تصویرکشی کیلئے ان کو اپنا حجاب لازماً نکالنا پڑے گا۔ 30 سالہ فینسر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ انھوں نے حالانکہ وضاحت کی کہ یہ حجاب مذہبی وجوہات کی بناء ہے، لیکن والنٹیر اصرار کرتا رہا، اور ان کو حجاب ہٹانا پڑا۔ یہ فینسنگ اسٹار امریکی تاریخ میں حجاب لگا کر مسابقت کرنے والی نہایت ممتاز مسلم اتھلیٹس میں سے ہوجائے گی جب 2016ء ریو ڈی جنیرو اولمپکس اگسٹ میں شروع ہوں گے۔ بعدازاں کلچرل ایونٹ کے آرگنائزرز نے ایک بیان میں کہا کہ بیاج کی وصولی کیلئے حجاب یا اس طرح کی کوئی مذہبی چیز نکلوانا اُن کی پالیسی نہیں ہے۔ ہمیں اس واقعہ سے الجھن ہوئی اور ہم نے ابتہاج محمد سے بہ نفس نفیس معذرت خواہی کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT