Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / امریکی این جی او کی ہندوستان میں سرگرمی جاری رکھنے کی اپیل

امریکی این جی او کی ہندوستان میں سرگرمی جاری رکھنے کی اپیل

واشنگٹن ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے زائد از 100 قانون سازوں نے ہندوستان سے اپیل کی ہیکہ وہ ایک امریکی عطیہ دہندہ این جی او کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ’’عبوری راحت‘‘ فراہم کرے جب تک ہندوستانی قوانین کے مطابق کسی بھی عیسائی تنظیم کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا کوئی مستقل حل نہیں نکل جاتا۔ اطلاعات کے مطابق کمپیشن انٹرنیشنل ہندوستان میں اپنی سرگرمیوں کو مسدود کررہی ہے کیونکہ گذشتہ سال مئی میں اس تنظیم کو ’’پیشگی اجازت کے زمرہ‘‘ میں رکھا گیا تھا۔ اس طرح جب کسی عطیہ دہندہ این جی او کو مندرجہ بالا زمرہ میں رکھا جاتا ہے تو وہ کسی بھی ہندوستانی این جی او کی حکومت کی اجازت کے بغیر فنڈنگ نہیں کرسکتی۔ گذشتہ سال ڈسمبر میں وزارت داخلہ نے واضح کردیا تھا کہ امریکی حکام کی اپیل کے باوجود فیصلہ پر دوبارہ غوروخوض نہیں کیا جائے گا۔ تنظیم پر یہ الزام بھی عائد کئے گئے تھے کہ وہ تبدیلی مذہب کی روش پر گامزن ہے جو حکومت ہند کیلئے باعث تشویش ہے۔

TOPPOPULARRECENT