Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / امریکی ایوان میں ایرانی ایٹمی معاہدہ مسترد

امریکی ایوان میں ایرانی ایٹمی معاہدہ مسترد

واشنگٹن۔ 12 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان نے ایران سے ایٹمی معاہدہ مسترد کردیا۔ 169 ارکان نے مخالفت اور 162 نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اپوزیشن جماعت ری پبلیکن کی اکثریت ہے۔ ری پبلیکن ارکان کی قرارداد پر ایوان میں رائے شماری کے دوران 169ارکان نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کو منسوخ کرنے کیلئے جبکہ 162 نے تائید میں ووٹ دیا ہے۔ امریکی سینیٹ ارکان ایران سے ایٹمی معاہدے کی توثیق کر چکے ہیں۔ ایوان نمائندگان کی قرارداد سے ایٹمی معاہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT