Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / امریکی ایوان نمائندگان میں صحت بل منظور، اوباما کیئر منسوخ

امریکی ایوان نمائندگان میں صحت بل منظور، اوباما کیئر منسوخ

واشنگٹن، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان نے امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کی جانب سے لایاگیا ہیلتھ انشورنس منصوبہ ‘اوباما کیئر’ کو تبدیل کرنے یا اسے منسوخ کرنے کی جگہ ریپبلکن ہیلتھ بل کو منظوری دے دی ہے ۔اس سے نئی حکومت کی صحت سے متعلق نئے منصوبے کے نفاذ کا راستہ صاف ہو گیا۔ریپبلکن لیڈر کیون میک کارتھي نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پارٹی کے پاس اس بل کو پاس کرانے کے لیے کافی ووٹ ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران ‘اوباما کیئر ‘ کوبیکار ، غیر مناسب و بکواس قرار دیا تھا۔ مہم کے دوران انہوں نے ‘اوباما کیئر’ منصوبے کو ختم کرنے کی بات کہی تھی۔حلف برداری کے کچھ گھنٹوں بعد ہی مسٹر ٹرمپ نے ایک حکم جاری کرکے اوباما کیئر کو منسوخ کر دیا تھا لیکن ہیلتھ انشورنس منصوبہ پر ووٹنگ سے ٹھیک پہلے بل کو واپس لے لیا گیا۔ اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ ریپبلکن ارکان کے درمیان اختلافاتبتائے جا رہے ہیں۔واضح رہیکہ اس انشورنس قانون سے وہ افراد مستفیض ہو رہے ہیں، جن کا ہیلتھ انشورنس نہیں ہوا ہے یا کمزور اقتصادی حالت کی وجہ سے وہ انشورنس نہیں کرا پائے ہیں۔ حکومت اس قانون کے ذریعے پریمیم کی ادائیگی میں سبسڈی دیتی ہے ۔اس سے دو کروڑ سے زیادہ شہریوں کو فائدہ مل رہا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قانون واپس لینے سے انشورنس مارکیٹ میں اتھل پتھل کی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔ ساتھ ہی پختہ متبادل کا انتظام کرنے کی بھی بات کہی جا رہی ہے ۔ سب سے بڑا سوال ان دو کروڑ لوگوں کا ہے جو اس کا فائدہ اٹھا رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT