Friday , September 22 2017
Home / دنیا / امریکی ایوان کا پاکستان کیلئے مشروط فوجی امداد کا فیصلہ

امریکی ایوان کا پاکستان کیلئے مشروط فوجی امداد کا فیصلہ

واشنگٹن۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  امریکہ کے ایوان نمائندگان کے277 میں سے 147 ارکان نے مخصوص شرائط کے پورا نہ ہونے تک پاکستان کی فوجی امداد پر پابندیوں میں اضافے کے حوالے سے دفاعی پالیسی کے ایک بل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ایوان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں پاکستان کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے 602 ارب ڈالر کے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ برائے 2017 یا این ڈی اے اے منظور کر لیا۔ این ڈی اے اے کی منظور کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر (450 ملین ڈالر) کی امداد اس وقت تک روک دی جائے گی، جب تک پاکستان عسکریت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہیں کرتا، جسے قانون ساز افغانستان میں امریکی فورسز کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ بل میں پاکستان کے لیے فوجی امداد کی فراہمی سے متعلق تین ترامیم شامل کی گئیں تھی۔ امریکی ایوان نمائندگان نے اس قانون کے تحت پاکستان کی امدادکی شرائط مزیدسخت کردی ہیں اور اس نے یہ بھی شرط عائد کردی ہے کہ وہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے افغان حکومت سے تعاون کرے۔
خاتون کارکن کو سزائے سال قید
تہران ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی ایک انقلاب عدالت نے نوجوان خاتون سماجی اور انسانی حقوق کارکن کو حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے، غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، قومی سلامتی کے اہداف کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی طورپر ایک تنظیم کا دفتر قائم کرنے کی پاداش میں سولہ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ خاتون سماجی کارکن نرگس محمدی اس وقت تہران کی بدنام زمانہ ’ایفین‘ جیل میں ایک سال سے قید ہیں۔ ان کے خلاف عدالت میں مختلف الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے اسے ان الزامات کے ثبوت کے بعد سولہ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ نرگس محمدی کے خلاف تیار کردہ فرد جرم میں دیگر الزامات کے ساتھ ایک الزام ایران دشمن عناصر کے ساتھ ساز کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا بھی عائد کیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے دشمن کے ساتھ ساز باز کے الزامات میں محمدی کو 10 سال قید کی سزاسنائی گئی، ایک سال کی سزا حکومت کے خلاف اکسانے اور پانچ سال کی سزا غیر قانونی تنظیم قائم کرتے ہوئے تہران میں اس کا دفتر قائم کرنے پر دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT