Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / امریکی ایکٹر عزیز انصاری کی نوجوانوں سے ووٹنگ کی اپیل

امریکی ایکٹر عزیز انصاری کی نوجوانوں سے ووٹنگ کی اپیل

لاس اینجلس ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی فلم اداکار عزیز انصاری اب ان مشہور و معروف ہستیوں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے امریکہ کی نوجوان نسل سے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انٹرٹینمنٹ ویکلی کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں ’’ہم ووٹ کیوں دیں‘‘ کے عنوان کے تحت ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا زبردست مضحکہ اڑایا گیا ہے۔ عزیز انصاری نے کہا کہ آخر کتنے لوگ ایسے ویڈیو ز بنائیں گے جو خود بھی مشہور و معروف ہستیاں ہیں۔ رابرٹ ڈانی جونیئر نے ویڈیو بنائی، ڈی کیا پریو نے بنائی اور جنیفر لارنس نے بھی بنائی۔ یہ تمام ادکار مجھ سے (انصاری) زیادہ مشہور ہیں۔ پھر میری کیا ضرورت ہے؟ انصاری نے یہ سوال کیا۔ بہرحال ویڈیو کے ذریعہ امریکہ کی نئی نسل کو ووٹنگ کی اہمیت سمجھائی جارہی ہے اور ان سے پولنگ بوتھس تک آنے کی خواہش کی گئی ہے۔ پنسلوانیا، نیو ہمپشائر اور نیو اڈا میں اس ویڈیو کی مقبولیت بہت زیادہ ہے جہاں 8 نومبر کو ہلاری اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT