Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / امریکی بحریہ کے حملہ آور گروپ کی جزیرہ نمائے کوریا کو روانگی

امریکی بحریہ کے حملہ آور گروپ کی جزیرہ نمائے کوریا کو روانگی

شمالی کوریا کی جانب سے اس کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں امریکہ کے انتباہ نظرانداز‘فوجی کارروائی کے امکانات
واشنگٹن ۔ 9اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ نے کہا کہ اس نے ایک بحری جہاز جس پر حملہ آور گروپ سوار ہے جزیرہ نمائے کوریا کی جانب سے روانہ کیا ہے تاکہ شمالی کوریا کے ’’ناعاقبت اندیشی‘‘ نیوکلیئر ہتھیاروں کے پروگرام کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کیا جاسکے ۔ اس اقدام سے علاقہ میں کشیدگی بڑھ جائے گی ۔ امریکی میزائل حملہ کے بعد جو شام پر کیا گیا تھا جس کو شمالی کوریا کی جانب سے اپنے لئے ایک انتباہ کے طور پر سمجھا گیا تھا تاکہ وہ اپنے نیوکلیئر عزائم ترک کردے ۔ شمالی کوریا نے گذشتہ جمعرات کو امریکی حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’ ناقابل برداشت جارحیت‘‘ قرار دیا تھا ‘ اس نے کہا تھا کہ شمالی کوریا اپنے قابل اعتماد نیوکلئیر پروگرام کو 10لاکھ مرتبہ جائز سمجھتا ہے اور اس کو جاری رکھے گا ۔ بحرالکاہل میں امریکی کمانڈ نے حکم دیا کہ کارل وینسن حملہ آور گروپ شمالی کوریا کی جانب روانہ ہوجائے ۔ یہ ایک احتیاطی اقدام کے طور پر تیاری کے بطور کیا گیا ہے ۔ تاکہ مغربی بحرالکاہل میں امریکی وجود کا احساس دلوایا جائے ۔ کمانڈر ڈیو بنہیم نے جو امریکی بحرالکاہل کمانڈ کے ترجمان ہیں ‘ اپنے پُرزور بیان میں کہا کہ اس علاقہ کو سب سے بڑا خطرہ شمالی کوریا سے ہے کیونکہ یہ ناعاقبت اندیشی کے ساتھ اور غیر ذمہ داران طور پر غیر مستحکم کرنے والے پروگرام کے تحت میزائل تجربہ کررہا ہے اور نیوکلیئر ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ آسٹریلیا میں بنیادی طور پر حملہ آور گروپ تعینات تھا ‘ اس میں نمٹز طیارے تعینات ہیں ۔ یو ایس ایس کارل ونسن میںیہ طیارے تعینات ہیں ۔ یہ بحری جہاز فی الحال سنگاپور کی سمت جارہا ہے ۔شمالی کوریا نے طویل مسافتی میزائل جس میں امریکہ پر نیوکلئیر وار ہیڈ کے ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت ہوگی مبینہ طور پر حاصل کرلیا ہے  ۔اس کے پانچ تجربے ہوچکے ہیں جن میں سے دو گذشتہ سال کئے گئے تھے ۔ ماہرین نے مصنوعی سیاروں کے ذریعہ حاصل ہونے والی تصاویر کا تجزیہ کیا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا چھٹے میزائل کی تیاری کی کوشش میں ہے ۔ دو سال سے شمالی کوریا کو انتباہ دیا جارہا ہے کہ وہ نیوکلیئر وار ہیڈ نصب کرنے کے قابل میزائل تیار نہ کرے ‘ تاہم اس نے اس انتباہ کی پرواہ نہیں کی اور اب اس کے میزائل امریکہ پر حملہ کرنے کے قابل

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT