Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / امریکی بحریہ کے سابق ایڈمرل کو سزائے قید

امریکی بحریہ کے سابق ایڈمرل کو سزائے قید

واشنگٹن، 18مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کے ایک سابق ایڈمرل کو بڑے پیمانے پر رشوت اسکینڈل کے کیس میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔سان ڈیاگو کے 56 سالہ سابق ایڈمرل رابرٹ گلبیئو کو سنگاپور کے دفاعی ٹھیکیدار اور ملائیشیائی تاجر لیونارد فرینکس سے تحفہ لینے کے الزام میں گزشتہ سال مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ اگرچہ گلبیئو نے وفاقی ایجنٹوں سے کہا کہ اس نے کوئی تحفہ نہیں لیا۔گلبي پہلے ایسے ایڈمرل ہیں جنہیں وفاقی جرم کا مجرم ٹھہرایا گیا ہے ۔ مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد انہیں کیپٹن کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT