Monday , September 25 2017
Home / دنیا / امریکی جج نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی شدت کم کر دی

امریکی جج نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی شدت کم کر دی

ہوائی ۔ 14جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست ہوائی کے ایک جج نے کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم افراد کے دادا، دادی، نانا، نانی اور دیگر عزیز و اقارب کو صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے تحت ملک میں داخلے سے نہیں روکا جا سکتا۔خیال رہے کہ تقریباً تین ہفتے قبل امریکہ کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلمان ملکوں پر سفری پابندیوں کے قانون کو جزوی طور پر بحال کر دیا تھا۔اس حکمنامے میں چھ مسلمان ممالک پر 90 روز کی سفری پابندی اور پناہ گزینوں پر بھی 120 روزہ پابندی عائد کرنے کا کہا گیا تھا۔جمعرات کو ریاست ہوائی کے ضلعی جج ڈیرک واٹسن کی جانب دیا جانے والا یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن کے مقابلے میں تازہ کارروائی ہے۔گذشتہ ماہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ فقط انتہائی قریبی رشتے دار ہی امریکہ میں آ سکیں گے۔تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ان میں وہاں کے رہائشیوں کے دادا دادی یا نانا نانی، پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں، بھائیوں یا بہنوں کی اولاد، شوہر اور بیوی کے بہن بھائی یا کزن وغیرہ شامل نہیں۔

TOPPOPULARRECENT