Sunday , April 30 2017
Home / دنیا / امریکی جنرل کو افغانستان میں مزید فوجیوں کی ضرورت

امریکی جنرل کو افغانستان میں مزید فوجیوں کی ضرورت

واشنگٹن 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی امریکی کمانڈر نے جو افغانستان میں تعینات ہے، آج کہاکہ اُنھیں چند ہزار مزید فوجیوں کی ضرورت ہے تاکہ جنگ زدہ ملک میں اپنے سفارت خانہ کے اہم کردار کی بہتر ادائیگی میں مدد کرسکے۔ اُنھوں نے شکایت کی کہ روسی دخل اندازی کررہے ہیں اور انسداد دہشت گردی جنگ میں پیچیدگیاں پیدا کررہے ہیں۔ وہ امریکی سنیٹ کی مسلح خدمات کمیٹی کے اجلاس پر بیان دے رہے تھے۔ جنرل جان نیکلسن نے بالکل درست تعداد ظاہر نہیں کی لیکن کہا کہ مزید فوجیوں کی ضرورت ہے تاکہ افغان فوج کو مناسب تربیت اور مشورہ فراہم کرسکے تاکہ وہ آزادانہ طور پر کارروائی کرسکیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT