Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / امریکی جنگجو نے اورلینڈ وحملہ آور کی ستائش کی

امریکی جنگجو نے اورلینڈ وحملہ آور کی ستائش کی

واشنگٹن ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ جنگجو گروپ کی جانب سے تازہ ترین ویڈیو جاری کیا گیا ہے اس میں ایک شخص کو بتایا گیا ہے جو خود کو امریکی جنگجو کہہ رہا ہے اور یہ بھی کہہ رہا ہیکہ اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے کلب پر جو خونریز حملہ ہوا، وہ ایک بہت اچھا واقعہ ہے۔ اس قسم کے واقعات وقتاً فوقتاً رونما ہونے چاہئے۔ اس ویڈیو کو اتفاقاً اورلینڈو حملے کے سانحہ کے پورے ایک ہفتہ بعد جاری کیا گیا ہے جہاں ایک افغان نژاد بندوق بردار عمر متین نے 49 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ویڈیو میں اس امریکی کو دہشت گردی کا مقابلے کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ’’سائٹ‘‘ میں اس امریکی شخص کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہیکہ دیگر مسلمانوں کو بھی اورلینڈو حملے سے سبق سیکھتے ہوئے ایسے مزید حملے کرنے چاہئے۔ اس ویڈیو کی توثیق ابواسماعیل الامریکی نے بھی کی اور کہا کہ عمر متین اشد کا سچا سپاہی تھا جس نے جام شہادت نوش کیا۔ سائٹ کے مطابق اس ویڈیو مغربی عراق میں دولت اسلامیہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT