Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / امریکی حملہ سے دولت اسلامیہ کے تشہیری شعبہ کا بانی ہلاک

امریکی حملہ سے دولت اسلامیہ کے تشہیری شعبہ کا بانی ہلاک

بیروت ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ زیرقیادت اتحادی فوج کے مشرقی شام میں فضائی حملہ سے دولت اسلامیہ کے تشہیری شعبہ کا بانی ہلاک ہوگیا۔ ریان مشعل برا کادک کے نام سے مشہور تھا۔ قصبہ میادین میں ہلاک ہوگیا جو عراق کی سرحد سے متصل ہے۔ کئی شامی کارکنوں نے فیس بک کے اپنے صفحات پر ان کی موت کی اطلاع شائع کی۔ مشعل داعش کے عبق خبررساں ادارہ کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ وہ اور ان کی دختر فضائی حملہ میں ہلاک ہوگئے۔ امریکی زیرقیادت اتحادی فوج اور نہ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق فوری طور پر خبرکی توثیق کرنے کیلئے دستیاب نہیںہوسکے۔ حلب کی خبر رساں ادارہ کے ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر محمد خالد نے کہا کہ وہ ذرائع ابلاغ کے کارکن کی حیثیت سے 2013ء کے اواخر میں شہر حلب میں کام کرچکے تھے۔ انہوں نے دولت اسلامیہ کے منتقل ہونے کی اطلاع دی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT