Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / امریکی حملے کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے تیار ہیں

امریکی حملے کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے تیار ہیں

پیانگ یانگ۔22 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام)  شمالی کوریا نے امریکی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیانگ یانگ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی اشتعال انگیز دھمکیوں کے باعث کوریائی خطے میں صورتحال انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام آئے روز شمالی کوریا کو دھمکا رہے ہیں اور اب واشنگٹن نے یہ تک کہہ دیا ہے کہ وہ کوریائی خطے میں جوہری بحری بیڑہ اور اس کے پانیوں میں حملہ آور گروپ تعینات کرنے جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ ان دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں بلکہ امریکی حملے کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT