Friday , August 18 2017
Home / دنیا / امریکی حکومت نے کوئی ویزہ بے قاعدگیاں نہیں پائیں : انفوسیس

امریکی حکومت نے کوئی ویزہ بے قاعدگیاں نہیں پائیں : انفوسیس

نیویارک ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی آئی ٹی فرم انفوسیس نے آج ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ویزہ قوانین کی خلاف ورزیوں کی جو تحقیقات ماہ جون میں شروع کی گئی تھیں، اس میں کوئی بے قاعدگیاں نہیں پائی گئیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ انفوسیس کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہیکہ امریکی ڈپارٹمنٹ آف لیبر (DOL) نے اپنی تمام تحقیقات مکمل کرلی ہے جس کیلئے انفوسیس نے اپنا مکمل تعاون پیش کیا جس کیلئے تقریباً 145 اہم فائلوں کا مشاہدہ کیا گیا اور اس میں سے کسی ایک فائل میں بھی ویزہ قوانین سے متعلق بے قاعدگیاں نہیں پائی گئیں۔ یاد رہے کہ امریکہ نے H1B ویزہ کے تعلق سے انفوسیس اور اس کے حریف ٹاٹا کنسلٹنسی سرویس کے خلاف امکانی ویزہ بے قاعدگیوں کے خلاف تحقیقات کا جون میں آغاز کیا تھا جو اب مکمل ہوچکی ہیں۔ اس سلسلہ میں ٹاٹا کنسلٹنسی سرویس کی جانب سے ہنوز کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT