Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / امریکی خاتون اول کا برطانوی اخبار کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ

امریکی خاتون اول کا برطانوی اخبار کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ

واشنگٹن8 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) امریکی خاتون اول نے برطانوی اخبار کے خلاف 15 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار نے لکھا تھا کہ ملانیا ٹرمپ نیویارک میں 90کی دہائی میں بطور ایسکورٹ کام کرتی رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ پارٹیز اور دوسرے ایونٹس پر جاتی تھیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا تھا کہ ملانیا ٹرمپ نے نیویارک میں 90 کے دہائی میں بطور ایسکورٹ کام کیا اور وہیں ان کے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ اخبار کے مطابق جس ماڈلنگ ایجنسی میں ملانیا کام کرتی تھیں۔ اس کی طرف سے وہ بطور ایسکورٹ ایجنسی کی تقریبات میں شرکت کرتی تھیں۔ ملانیا ٹرمپ کے وکلانے کہا تھا کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ یہ الزامات ان کی ذاتی یا پیشہ ورانہ ساکھ کے لیے تباہ کن ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT