Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / امریکی خاتون کی عصمت ریزی ، چار ملزمین عدالتی تحویل میں

امریکی خاتون کی عصمت ریزی ، چار ملزمین عدالتی تحویل میں

نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی)میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ہرویندر سنگھ نے آج چار افراد کو دارالحکومت کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں امریکی خاتون سیاح کی مبینہ عصمت دری کے سلسلے میں دو دن کے لئے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔اس سلسلے میں ایک ٹور گائیڈ، ایک ڈرائیور اور ایک کلینر اور ہوٹل کے عملے کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔خاتون نے جیوڈیشیل مجسٹریٹ کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ٹورسٹ ویزہ پر دہلی آئی تھی اور ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں اس سال اپریل میں ملزمان نے دو دن تک اس کی عصمت دری کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے پولس سے رابطہ قائم کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے ۔خاتون نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ملزمان نے یہ بھی دھمکی دی تھی کہ انہوں نے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی ہے جسے عام کردیا جائے گا۔اس نے بیان میں یہ بھی کہا کہ اس نے امریکہ کی ایک این جی او سے رجوع کیا جس نے ہوٹل کے حکام اور ٹور کمپنی سے رابطہ قائم کیا مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اس کے بعد دہلی میں امریکی سفارت خانہ کی مدد سے مذکورہ این جی او نے پانچ اکتوبر کو ای میل کے ذریعہ دہلی پولس کمشنر کے پاس شکایت درج کرائی۔دہلی پولس نے تین دسمبر کو ملزمان کے خلاف معاملہ درج کیا اور ای میل اور ٹیلی فون کے ذریعہ متاثرہ خاتون کے ذریعہ رابطہ قائم کیا اور اس سے چھان بین میں مدد کرنے کی درخواست کی۔

 

ٹرین میں گولی چلانے پر
ریٹائرڈ فوجی گرفتار
جموئی، 27 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں مشرق وسطی ریلوے کے جسي ڈیہہ اور جھاجھا اسٹیشنوں کے درمیان گزشتہ شب ٹرین میں گولی چلانے کے الزام میں ریلوے پولیس نے ایک سابق ریٹائرڈ فوجی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ریلوے پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریٹائرڈ فوجی آر کے سنگھ سیالدہ – بلیا ایکسپریس ٹرین کے جنرل ڈبہ میں جسي ڈیھہ اسٹیشن پر سوار ہوا۔سیٹ پر بیٹھنے کیلئے ہوئے تنازعہ کے دوران اس نے گولی چلا دی جس کی اطلاع مسافروں نے جھاجھا ریل تھانہ کو دی۔ ذرائع نے بتایا پولیس نے فوجی کو گرفتار کرکے اس کا لائسنس پستول ضبط کر لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT