Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / امریکی خام تیل کی پہلی بار درآمد، اکٹوبر میں ڈیلیوری

امریکی خام تیل کی پہلی بار درآمد، اکٹوبر میں ڈیلیوری

نئی دہلی 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان جو دنیا کا تیسرا بڑا تیل کا درآمد کنندہ ملک ہے، اُس نے امریکہ سے خام تیل کی درآمد کیلئے اوّلین معاملت طے کرلی ہے اور یہ کھیپ اکٹوبر میں ہندوستانی ساحلوں تک پہونچ جانے کی توقع ہے۔ سرکاری ملکیتی انڈین آئیل کارپوریشن (آئی او سی) کی جانب سے یہ معاملت وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ امریکہ کے اندرون چند ہفتے سامنے آئی ہے جبکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ بیان کیا تھا کہ اُن کا ملک ہندوستان کو توانائی والی مزید اشیاء برآمد کرنا چاہتا ہے۔ آئی او سی ڈائرکٹر (فینانس) اے کے شرما نے یہاں نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے شمالی امریکہ سے دو ملین بیارل خام تیل خریدا ہے جو یو ایس مارس کروڈ کے 1.6 ملین بیارل اور ویسٹرن کنیڈین سلیکٹ کے 400,000 بیارل پر مشتمل ہے۔ یو ایس ماس بھاری، سلفر کی زیادہ مقدار والا تیل فراہم کرتی ہے جسے آئی او سی کی سب سے نئی ریفائنری بمقام پردیپ (اڈیشہ) میں پراسیسنگ سے گزارا جائے گا۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT