Friday , October 20 2017
Home / دنیا / امریکی دفاعی بل میں تائیوان کا ذکر، چین کا احتجاج

امریکی دفاعی بل میں تائیوان کا ذکر، چین کا احتجاج

بیجنگ، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر بارک اوباما نے اس دفاعی بل پر دستخط کر دیا ہے جس میں تائیوان کے ساتھ اعلی سطحی فوجی تبادلے کا نظم و ضبط کرنے کا ضابطہ ہے جس کی چین نے مخالفت کی ہے ۔چین کی وزارت خارجہ نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہچین نے اس بل میں تائیوان کا ذکر ہونے پر امریکہ سے سخت اعتراض کیا ہے ۔ تائیوان چین کا حصہ ہے اور یہ مکمل طور اس کا داخلی معاملہ ہے ۔’انہوں نے کہا کہہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تائیوان مسئلے پر چین سے کئے گئے اپنے وعدے پر عمل کرے ۔تائیوان اور امریکہ کے درمیان فوجی رابطے اور ہتھیاروں کی فروخت پر روک لگے تاکہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی نہ آئے ۔تائیوان آبنائے چین میں امن اور استحکام کے لئے امریکہ کو اپنے وعدے پر قائم رہنا چاہیے ۔’اس سے پہلے بھی چین امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور تائیوان کی صدر سائی انگ-وین کے درمیان ہوئے ٹیلی فون مذاکرات کی بھی مخالفت کر چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT