Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / امریکی رکن کانگریس فائرنگ میںزخمی ، ٹرمپ کا مخالف حملہ آور ہلاک

امریکی رکن کانگریس فائرنگ میںزخمی ، ٹرمپ کا مخالف حملہ آور ہلاک

واشنگٹن میں بیس بال پریکٹس کے دوران واقعہ ، دیگر ارکان کانگریس بھی معمولی زخمی
واشنگٹن۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریاست ورجینیا کے شہر، الیگزینڈریا کے بیس بال فیلڈ پر شوٹنگ کے واقعہ میں ملوث حملہ آور ’’ہلاک ہوگیا ہے‘‘، جب کہ زخمی ہونے والے رکن کانگریس اسٹیو اسکالس ’’صحت یاب ہو رہے ہیں‘‘۔ اْنھوں نے یہ بات چہارشنبہ کی شام قوم سے اپنے مختصر خطاب میں کہی۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے نواح میں فائرنگ کے واقعے میں کانگریس کے رکن اسٹیو اسکالس سمیت کم ازکم تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسکالس دیگر ارکانِ کانگریس کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی سے متصل ورجینیا کے علاقے الیگزنڈریہ کے ایک میدان میں بیس بال کی پریکٹس کر رہے تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی۔اطلاعات کے مطابق اسکالس کے کولہے میں گولی لگی ہے جب کہ فائرنگ سے ارکانِ کانگریس کی حفاظت پر مامور کیپٹل ہِل پولیس کے کم از کم دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔لوئسیانا کی نمائندگی کرنے والے اسیکرٹیس کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ ایوان کے ایک اور رکن نے جو شوٹنگ کے اس واقعہ کے گواہ ہیں، شبہ ظاہر کیا کہ دیگر کئی افراد بھی فائرنگ کی زد میں آئے ہیں۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس المیہ سے انہیں سخت صدمہ پہنچا ہے اور وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ الیگزینڈر سیریا پولیس نے کہا کہ الیگزینڈریا ورجینیا میں بیس بال فیلڈ پر شوٹنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان اور دوسرے صبح کے کھیل کی مشقوں کے لئے جمع ہوئے تھے۔ ایک مشتبہ شخص کو تحویل میں لیا گیا ہے جو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایک مقامی خاتون نے کیٹی فیلوس نے کہا کہ وہ اپنے دو کتوں کے ساتھ قریب میں چہل قدمی کررہی تھیں کہ کئی گولیاں چلنے کی آواز آئی۔ غالباً 20 گولیاں چلائی گئیں۔ فیلوس نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارہ کے ایک افسر کو بھی حملہ آور نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اس افسر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دواخانہ منتقل کیا گیا۔ اس افسر نے بھی اپنی جیب سے ریوالور نکال کر بندوق بردار سے کچھ کہتے ہوئے فائرنگ کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT