Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / امریکی ریاست اوکلاہوما میں زلزلہ، ٹھوس مالی نقصان

امریکی ریاست اوکلاہوما میں زلزلہ، ٹھوس مالی نقصان

کشنگ ۔ 07 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک زلزلہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 5 ریکارڈ کی گئی ، دنیا کے اہم تیل کے مرکز میں کئی عمارتوں کے انہدام ، دیگر عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور کردینے ، 100 سال قدیم عمارتوں کو غیرمحفوظ بنادینے اور اہم عمارتوں کو نقصان کے اندیشے پیدا کرنے کی وجہہ بن گیا ۔ آج سورج طلوع ہوتے ہی ٹی وی نیوز پر ہر طرف پھیلا ہوا عمارتوں کا ملبہ ، اینٹوں کے ڈھیر اور دیگر ملبہ زلزلے کے بعد زمین پر بکھرا ہوا دکھایا گیا ۔ کل کے زلزلے سے جس کی شدت 4.3 تھی کئی تیل کے کنوؤں کو بند کردیا گیا تھا ۔ اوکلاہوما سٹی کے منیجر اسٹیو اسپیرس نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹیشن کوکسی شاہراہ یا پُل کو نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

TOPPOPULARRECENT