Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ جاری

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ جاری

ASAKURA, JULY 9 :- Japanese Self-Defense Force soldiers conduct search and rescue operation near houses damaged by a heavy rain in Asakura, Fukuoka Prefecture, Japan July 9, 2017. REUTERS-14R

جاپان میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18ہوگئیں
لاس اینجلس ۔9جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پہلی بڑے پیمانے کی جنگل کی آگ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ہنوز جاری ہے ۔ یہ علاقہ گذشتہ پانچ سال سے قحط کا شکار تھا ۔ حالیہ گرمی کی لہر کے بعد کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ لگ گئی ہے ۔ تقریباً 2300 آتش فرو ارکان عملہ آگ کے کئی شعلوں کو بجھانے میں مصروف ہیں ۔ یہاں کا درجہ حرارت 3گنا زیادہ ہوچکا ہے ۔ وادیوں اور اندرونی علاقوں میں درجہ حرات میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے ۔ شمالی شاکترامنٹو میں شمالی پہاڑی سلسلہ کے دامن میں سیڑانیواڈا کے مقام پر کل جنگل میں آگ لگ گئی تھی اور دوپہر دیر گئے تک صرف پانچ فیصد آگ بجھانے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ جبکہ 10مکانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے اور 2000ایکڑ اراضی سے عوام کا تخلیہ کروا دیا گیا ۔ یہ صرف ایک احتیاطی اقدام تھا ۔ کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور آگ سے تحفظ فراہم کرنے والی خدمات کے عملہ کو آگ سے معمولی زخم آئے ۔ دریں اثناء آگ کی وجہ سے سینٹاباربرا کاؤنٹی کے 5750ایکڑ اراضی پر ساکن افراد کا مجبوراً تخلیہ کروا دیا گیا ۔ اس علاقہ میں گرم اور خشک موسم کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی تھی ۔ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں بھڑک اٹھنے والی 17مقامات کی آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوچکی ہے جبکہ شمالی علاقہ کے سانگ برناڈینوجنگل لاس اینجلس کی آگ بجھانے میں کامیابی حاصل ہوچکی ہے ۔ 11بجے شب تک بیشتر جنوبی کلیفورنیا کی عوام کو رات کے درجہ حرارت میں بے انتہا اضافہ کا انتباہ دیا جاچکا ہے ۔ یہ اضافہ مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔ ٹوکیو سے موصولہ اطلاع کے بموجب اتوار کے دن مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب آگیا اور سیلاب سے متعلقہ حادثوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18ہوگئیں ۔ جاپان کے چار بڑے جزیروں کی دریاؤں میں طغیانی آگئی جبکہ موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑکیں ‘ مکان اور اسکول تباہ ہوگئے ۔ ہزاروں افراد کوعارضی پناہ گاہوں میں رہائش کی سہولت فراہم کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT