Thursday , May 25 2017
Home / Top Stories / امریکی سب وے میں حجاب پوش کمسن لڑکی پر حملہ

امریکی سب وے میں حجاب پوش کمسن لڑکی پر حملہ

حملہ آوروں کے ’’ٹرمپ‘‘ کے نعرے، حجاب کھینچ کر پھینک دینے کی کوشش

نیویارک 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم طالبہ پر مبینہ طور پر امریکہ کی سب وے ٹرین میں حملہ کیا گیا۔ 3 نشے میں مدہوش سفید فام افراد نے جو بار بار ’’ڈونالڈ ٹرمپ‘‘ کے نعرے لگارہے تھے۔ علاوہ ازیں اسلام دشمن تبصرے کررہے تھے۔ اُس کا حجاب کھینچ کر پھینک دیا۔ یہ تازہ ترین واقعہ ہے جس میں حجاب پوش خاتون کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔ تین مردوں نے یاسمین سوید کا حجاب کھینچ کر پھینک دینے کی کوشش کی۔ 18 سالہ طالبہ کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دیا اور منتخب صدر ٹرمپ کے نام کے نعرے لگائے۔ یہ لڑکی مینہٹن سے سب وے ٹرین میں سفر کررہی تھی۔ دیگر مسافر تماشائی بنے رہے اور تینوں نشے میں مدہوش سفید فام بار بار ’’ڈونالڈ ٹرمپ‘‘ چیخ رہے تھے۔ انھوں نے اسلام دشمن نعرے بھی لگائے اور مسلم بروچ کالج کی طالبہ کا حجاب کھینچ کر پھینک دینے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ایسٹ سائیڈ سب وے پر پیش آیا۔ روزنامہ نیویارک ڈیلی نیوز خبر کے بموجب یہ واقعہ جمعرات کے دن پیش آیا تھا۔ نفرت انگیز جرائم کی ٹاسک فورس اس کی تحقیقات کررہی تھی۔ پولیس کے ساتھ تعاون و اشتراک کے ذریعہ جاسوسی ویڈیو کا مشاہدہ کرنے کے بعد حملہ آوروں کی شناخت کی گئی۔ یاسمین سوید نے کہاکہ وہ حیرت سے مبہوط ہوگئی تھی کیوں کہ سب وے ٹرین کے کسی بھی مسافر نے اُس کی مدد نہیں کی۔ اُس نے حملہ آوروں کی چیخیں سنی تھیں جس میں سے ڈونالڈ ٹرمپ کا نام واضح طور پر سمجھ میں آرہا تھا۔ وہ مجھے دہشت گرد قرار دے رہے تھے۔ جس کی وجہ سے میں خوفزدہ ہوگئی تھی۔ روزنامہ نے سوید کا بیان شائع کیا ہے۔ حملہ آوروں نے چلّا کر کہا تھا کہ ملک کے گلے سے گھنٹی نکال کر پھینک دو۔ تم یہاں کی نہیں ہو۔ سوید امریکہ میں پیدا ہوئی تھی لیکن اُس کے والدین مصری ہیں۔ وہ صدمہ سے دوچار ہوگئی۔ اُس نے کہاکہ میں یہیں پیدا ہوئی اور یہیں پلی بڑھی، میں امریکی ہوں، آپ لوگوں کو جان لینا چاہئے۔ جب سوید نے اُن کو نظرانداز کیا تو یہ لوگ اُس کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اُس کا بیاگ پکڑ کر کھینچنے لگے جس کی وجہ سے بیاگ کی پٹی ٹوٹ گئی۔ چنانچہ وہ پلٹی اور اُس نے اُسے پریشان نہ کرنے کے لئے کہا جس پر حملہ آور ہنسنے لگے۔ سوید ٹرین کے دوسرے کنارے پر چلی گئی لیکن یہ لوگ اُس کا پیچھا کررہے تھے۔ انھوں نے اُس کا حجاب کھینچنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ملک گیر سطح پر حجاب پوش خواتین پر حملوں کے سلسلہ کا تازہ ترین واقعہ ہے جو ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد پیش آئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT