Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی تیاری

امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی تیاری

تل ابیب ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرانے کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کے میئر نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مکھن لگانا شروع کردیا، کہا کہ سبکدوش ہونے والے صدر اوباما نے تو اسرائیل کو بیچ دیا تھا مگر صدر ٹرمپ ہمارے دوست ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں میئر نیر برکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ آ ٹھ سال میں امریکی صدر اوباما نے یہودی آ بادکاری کو رکوایا، اسلام کے انتہاپسندوں اور ایران کے آ گے ہتھیار ڈال دیے اور اسرائیل کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے ذریعے یرغمال بنادیا لیکن اب نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آ رہے ہیں، وہ ہمارے دوست ہیں ہم انہیں خوش آ مدید کہتے ہیں، یروشلم اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت ہے۔

TOPPOPULARRECENT