Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / امریکی سفارتکار نشا دیسائی بسوال کی غیرملکی سفیروں سے ڈھاکہ میں ملاقات

امریکی سفارتکار نشا دیسائی بسوال کی غیرملکی سفیروں سے ڈھاکہ میں ملاقات

ڈھاکہ ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سینئر سفارتکار نشا دیسائی بسوال نے آج اعلیٰ سطحی بنگلہ دیشی عہدیداروں اور ڈھاکہ میں تعینات سفارتکاروں بشمول ہندوستان کے ہائی کمشنر سے ملاقات کرکے بنگلہ دیش کی صیانتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دو اعلیٰ سطحی دہشت گرد حملوں کے بعد امریکہ نے یہ اقدام کیا ہے۔ بسوال امریکہ کی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ہیں اور بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری ہیں۔ وہ بنگلہ دیش میں تقریباً 20 منٹ تک رکی رہیں جس کے دوران اس علاقہ کا پولیس نے محاصرہ کرلیا تھا اور راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT