Saturday , July 29 2017
Home / دنیا / امریکی سیکورٹی گارڈ ورجنیا مال میں چاقوزنی کا شکار

امریکی سیکورٹی گارڈ ورجنیا مال میں چاقوزنی کا شکار

ووڈرچ ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے بموجب شمالی ورجینیا کے ایک مال کا چوکیدار چاقوزنی کے بعد ہلاک ہوگیا ۔ اندیشہ ہے کہ چاقوزنی دکان میں چوری کرنے والے ایک شخص نے کی تھی اور اس کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا ۔ شہزادہ ولیم کاؤنٹی کی پولیس نے کہا کہ کل چاقوزنی کی اطلاع ملی ۔’’ موسیٰ ٹی وی ‘‘ اطلاع کے بموجب 44سالہ لیری ڈونلڈ ڈرمپ گول کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ مال کا کوئی دوسرا ملازم زخمی نہیں ہوا ۔ پولیس کے بموجب 35سالہ جامیل کارلوس کنگس بیری اس سلسلہ میں مشتبہ ہے ‘ وہ برلنگٹن کوٹ فیاکٹری کے احاطہ میں دکانوں میں چوریاں کرتا تھا ۔ اُس نے اس کو روکنے والے دو ملازمین کے ساتھ جھگڑا بھی کیا تھا ۔ اس کے بعد ان کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی ۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس شخص نے ورجنیا مال کے چوکیدار کو بھی چاقوزنی کی تھی ۔ پورے علاقہ میں اس شخص کی تلاش جاری ہے ۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے اس کمپنی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جہاں مشتبہ شخص برسرکار تھا تاکہ کمپنی کے عہدیداروں کا ردعمل حاصل کیا جاسکے لیکن انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT