Friday , September 22 2017
Home / دنیا / امریکی شہریوں کو نیپال کا سفر نہ کرنے کا انتباہ

امریکی شہریوں کو نیپال کا سفر نہ کرنے کا انتباہ

واشنگٹن ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اپنے شہریوں کو نیپال کا سفر نہ کرنے کا انتباہ دیا ہے کیونکہ حال ہی میں زلزلہ سے متاثر اس ملک میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں، جس سے نیپال کا شعبہ سیاحت متاثر ہوسکتا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سفر سے متعلق ایک ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ نیپال میں زلزلہ اور مابعد زلزلہ کے جھٹکوں کا سلسلہ یوں تو تھم گیا ہے لیکن اس کے باوجود ملک کے مختلف حصوں میں چھوٹے موٹے جھٹکے ضرور محسوس کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں ترائی کے خطہ میں پائی جانے والی عوامی بے چینی اور احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد بھی برپا ہوچکا ہے جبکہ کئی علاقوں میں کرفیو بھی نافذ ہے۔ لہٰذا مندرجہ بالا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر فی الحال نیپال کا سفر نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ سینکڑوں امریکی شہری ہر سال نیپال کا دورہ کرتے ہیں جہاں وہ ہمالیہ پر کوہ پیمائی کے ذریعہ مہم جو تفریح کو بیحد پسند کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT