Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / امریکی شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کامشورہ

امریکی شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کامشورہ

واشنگٹن 8 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ اس ملک میں دہشت گردانہ تشدد اور فرقہ وارانہ حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کل یہ انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ وقتوں میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور فرقہ وارانہ تشدد بھی بڑھ گیا ہے ۔ کئی بیرونی اور مقامی دہشت گردانہ گروپس امریکی شہریوں کیلئے سارے ملک میں خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ امریکہ نے گذشتہ سال 28 اگسٹ کو بھی ایسا انتباہ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور کراچی میں اس کا قونصل خانہ اپنے شہریوں کو قونصل خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم ان کی یہ خدمات محدود ہیں کیونکہ سکیوریٹی ماحول سازگار نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT