Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / امریکی شہریوں کو یوروپ کے سفر پر محتاط رہنے کی ہدایت

امریکی شہریوں کو یوروپ کے سفر پر محتاط رہنے کی ہدایت

واشنگٹن۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اپنے شہریوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ یوروپ کا سفر کرنے سے گریز کریں تو بہتر ہوگا کیونکہ بروسلز دھماکوں کے بعد دُنیا بھر کے اہم شہروں میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے جبکہ یوروپ کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی شہریوں کے لئے خصوصی طور پر سفر سے متعلق رہنمایانہ ہدایت جاری کرتے ہوئے انہیں یوروپ کے سفر سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔ یاد رہے کہ 22 مارچ کو ہوئے دھماکوں میں 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کی ذمہ داری بعدازاں دولت اسلامیہ نے اپنے سَر لی تھی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکی شہریوں کو اجتماعی سفر کے وقت اور عوامی مقامات پر انتہائی چوکسی اختیار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ ’’یوم پاکستان‘‘  راحت فتح علی خاں کا کنسرٹ
نیویارک۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ ’’یوم پاکستان‘‘ منایا جائے گا۔ جنرل اسمبلی کے ہال میں پاکستان مشن کے زیر انتظام اور ٹی وی چیانل ’’جیو‘‘ کی شراکت میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں کا کنسرٹ ہوگا۔یہ کنسرٹ اقوام متحدہ کے پاکستان مشن کے زیر انتظام اور ’’جیو‘‘ کی میڈیا پارٹنرشپ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ کنسرٹ کا عنوان ’’صوفی نائٹ :اَمن کی موسیقی‘‘ ہے جس کا مقصد پاکستان کی جانب سے عالمی اسٹیج پر دنیا کو امن اور یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔ ڈیڑھ گھنٹے طویل پروگرام میں گلوکار راحت فتح علی خان اپنے مقبول عام گیت بھی پیش کریں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مطابق یہ کنسرٹ پاکستان کے سافٹ امیج اور ملک کے شاندار ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔

TOPPOPULARRECENT