Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / امریکی شہر اورلینڈو میں فائرنگ ، 6 ہلاک

امریکی شہر اورلینڈو میں فائرنگ ، 6 ہلاک

واشنگٹن ؍اورلینڈو 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک مایوس شخص نے اپنے سابق مقام ملازمت پر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اُس کے پانچ سابق ساتھی بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔ بعدازاں اُس نے خودکشی کرلی۔ آج کی فائرنگ کا واقعہ ایک ہفتہ قبل پرلس نائیٹ کلب اورلینڈو میں قتل عام ہوا تھا جو امریکی تاریخ کی مہلک ترین واقعہ تھا جس میں ایک بندوق بردار نے 49 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ آج کی فائرنگ کا واقعہ فیاما اِن کارپوریشن کی عمارت میں پورسیتھ روڈ اورلینڈو پر تقریباً 8 بجے صبح پیش آیا۔ 45 سالہ حملہ آور اِس کمپنی کا مایوس ملازم تھا جسے اپریل میں برطرف کردیا گیا تھا۔ اُس نے خودکشی کرلی۔ آرینج صوبے کے شیرف نے اِس کی اطلاع دیتے ہوئے اِسے دہشت گرد کارروائی قرار دینے سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT