Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / امریکی صدارتی امیدواروں پر صدر ایران کی تنقید

امریکی صدارتی امیدواروں پر صدر ایران کی تنقید

تہران ۔ 23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر ایران حسن روحانی نے آج امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے مباحثہ کے دوران رویہ پر سخت تنقید کی ‘ وہ ایران کے وسطی شہر ارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ حسن روحانی نے کہا کہ کیا آپ نے مباحث اور ان کی بات چیت کا طریقہ دیکھا ہے ۔ دونوں صدارتی امیدوار ایک دوسرے پر الزامات عائد کررہے تھے اور ایک دوسرے کا مذاق اُڑا رہے تھے ‘ کیا ہمارے ملک میں بھی انتخابات ایسے ہی ہوتے ہیں اور کیا ایسی ہی جمہوریت ایران کو بھی چاہیئے ۔ ایران میں مئی 2017ء میں انتخابات مقرر ہے ۔ حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ستمبر میں دورہ کیا تھا ‘ اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ کس صدارتی امیدوار کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے جواب میں کہا تھا کہ میں بدترین کو برے پر ترجیح نہیں دے سکتا ‘ ان کا جواب سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا ۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات پر حسن روحانی کا یہ اولین برسرعام تبصرہ تھا ۔

TOPPOPULARRECENT