Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / امریکی صدر ٹرمپ پر وعدوں کی تکمیل کا جنون سوار

امریکی صدر ٹرمپ پر وعدوں کی تکمیل کا جنون سوار

واشنگٹن ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعصاب پر اب ان وعدوں کی تکمیل سوار ہے جو وعدے انہوں نے اپنی انتخابی مہمات کے دوران کئے تھے۔ امریکی صدر کے کلیدی حکمت عملی ساز اسٹیئوبیانن نے یہ بات بتائی۔ ایک کنزرویٹو پالیٹیکل ایکشن کانفرنس کے دوران مسٹر بیانن نے بتایا کہ صدر موصوف اب اپنی ان تقریروں کی بنیاد پر ایک ایجنڈہ تیار کررہے ہیں جہاں انہوں نے انتخابی مہمات کے دوران امریکی شہریوں سے ڈھیر سارے وعدے کرلئے تھے اور فی الحال ہمارا کام یہی ہیکہ ان وعدوں کی تکمیل کی جائے۔ صدر موصوف پر ان وعدوں کی تکمیل کا فی الحال جنون سوار ہے۔ صدر موصوف سے ہر کوئی یہ کہتا آرہا ہیکہ آپ نے فلاں فلاں ریالی میں فلاں فلاں وعدہ کیا تھا، اس وعدہ کی تکمیل کا کیا ہوا؟ کوئی کہتا ہیکہ صدر موصوف فلاں فلاں وعدہ کرکے الیکشن جیتے لہٰذا وعدہ پورا کیجئے۔ ان باتوں کو سن کر خود صدر موصوف بھی یہ ہدایت کررہے ہیں کہ انہوں نے امریکی عوام سے جو بھی وعدے کئے ان پر عمل آوری کی جائے اور اس طرح انہوں نے وائیٹ ہاؤس کے اسٹاف کو بے انتہاء مصروف کردیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT