Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / امریکی طالب علم کی موت شمالی کوریا کی سفاکی کا ثبوت : نکی ہیلی

امریکی طالب علم کی موت شمالی کوریا کی سفاکی کا ثبوت : نکی ہیلی

نیویارک ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے آج شمالی کوریا کو ایک 22 سالہ امریکی طالب علم کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس سے ظاہر ہوجاتا ہیکہ شمالی کوریا ایک سفاک حکومت اور سفاک ملک ہے۔ جرائم کا وہاں بول بالا ہے اور اب تک وہاں کے پیشہ ور مجرموں نے بے شمار بے قصور مرد وخواتین کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ تاہم اوٹووارمبئر کی موت پر امریکی شہریوںکو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ امریکی طالب علم کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی نژاد امریکی سفیر نکی ہیلی نے یہ بات کہی۔ متوفی یونیورسٹی آف ورجینیا کا طالب علم تھا جس نے چین کی سیاحت کے دوران شمالی کوریا کا دورہ بھی کیا۔ اسے جنوری 2016ء میں ہی پیانگ یانگ ایرپورٹ سے یہ کہہ کر گرفتار کرلیا گیا تھا کہ وہ انتہائی جارحیت پسند ہے جس نے شمالی کوریا کی جابر حکومت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک پروپگنڈہ پوسٹر کا سرقہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT