Friday , August 18 2017
Home / دنیا / امریکی غبارے کو حادثہ ‘ تمام 16مسافر ہلاک

امریکی غبارے کو حادثہ ‘ تمام 16مسافر ہلاک

ہوسٹن ۔ 31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) گرم ہوا کا ایک غبارہ آج فضاء میں شعلہ پوش ہوگیا اور وسطی ٹکساس میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے اس میں سوار تمام 16 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ غبارہ زمین پر گرنے سے پہلے طاقتور برقی تار وں سے ٹکراگیا تھا ۔ عہدیداروں نے کہاکہ مہلک ترین غبارہ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ امریکہ کی تاریخ میں یہ اب تک کا مہلک ترین حادثہ ہے ۔ مرکزی شہری ہوا بازی اتھاریٹی کے عہدیداروں کے بموجب غبارہ میں 16 افراد سوار تھے جو 7:30بجے صبح شعلہ پوش ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ واقعہ آسٹن کے جنوب میں 48کلومیٹر کے فاصلہ پر لاک آرٹ کے قریب کھیت میں پیش آیا ۔اس علاقہ کو اکثر غباروں کی تیاری کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT