Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / امریکی فضائی حملے میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

امریکی فضائی حملے میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

عراق کے شہر موصل میں سفر کے دوران فاضل احمد الحیالی کی کار پر حملہ
واشنگٹن ۔ 22 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی عراق میں امریکی فضائی حملے میں دولت اسلامیہ ( داعش ) کا ایک اہم کمانڈر ہلاک ہوا ، وائیٹ ہاؤز نے یہ بات بتائی ۔ فاضل احمد الحیالی عرف الحاج معتز 18 اگست کو عراق کے شہر موصل سے قریب ایک گاڑی میں سفر کررہا تھا کہ اس کی کار پر بم برسایا گیا ۔ اس کے ساتھ داعش میڈیا کا آپریٹر بھی تھا جس کا نام ابوعبداﷲ ہے ۔ وائیٹ ہاؤز نے مزید بتایا کہ الحیالی داعش کی شوریٰ کونسل کا رکن تھا اور اس کو داعش لیڈر ابوبکر البغدادی کا سینئر نائب لیڈر بھی کہا جاتا تھا ۔ یہ کمانڈر داعش کیلئے بھاری مقدار میں اسلحہ سربراہ کرتا تھا ۔ عراق اور شام کے درمیان عوام ، موٹر گاڑیوں اور دھماکو اشیاء کی منتقلی میں بھی اس کا اہم رول رہا ہے ۔ اس نے دونوں ملکوں میں داعش کی کارروائیوں کی حمایت کی ہے ۔ گزشتہ دو سال سے وہ دھماکے اور حملے کرنے کے منصوبوں کو روبہ عمل لارہا تھا ۔ جون 2014 ء کو موصل میں داعش کے سب سے بڑے حملے میں بھی اس نے حصہ لیا تھا ۔ الحیالی عراق میں القاعدہ کا رکن تھا ۔ اس کے بعد اس نے داعش گروپ میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ الحیالی کی ہلاکت سے داعش کی کارروائیوں پر انتہائی برا اثر پڑے گا کیونکہ تنظیم میں اس کا اثر ورسوخ میڈیا، عطیات جمع کرنے سے لیکر مختلف کارروائیوں میں لاجسٹک سپورٹ فراہمی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا تھا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق مقتول رہنما داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا دست راست تھا اور وہ عراق میں داعش کی کارروائیوں کا نگران تھا۔

TOPPOPULARRECENT