Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / امریکی فوج میں زنخوں کو ملازمت نہ دینے کا فیصلہ

امریکی فوج میں زنخوں کو ملازمت نہ دینے کا فیصلہ

 

صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ فوج پر چھوڑ
دیا تھا: پریس سکریٹری
کناڈیائی فوج میںتمام جنسوں
کاخیرمقدم: جسٹن ٹروڈو

واشنگٹن، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سار سینڈرس نے آج کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے زنخوں کو امریکی فوج میں سروس دینے سے منع کرنے کا فیصلہ فوج کا فیصلہ ہے اور وائٹ
ہاؤس پینٹاگون کے ساتھ مل کر اس بات پر فیصلہ کرے گی کہ کس طرح اس منصوبہ کو عمل میں لایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبہ پر عمل اس طرح کیا جائے گا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ دفاع مل کرقانونی طریقے سے ایک ساتھ اس پر فیصلہ کر سکیں اور محکمہ دفاع اس میں اہم کردار نبھائے گا۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل کہا تھا کہ امریکی فوج میں زنخیکسی بھی طور پر خدمت انجام نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ زنخوں کو بھرتی کرنے سے طبی دباؤ بہت بڑھے گا۔ اس طرح انہوں نے اپنے پیشرو صدر براک اوباما کی طرف سے اس سلسلے میں گزشتہ سال کئے گئے فیصلے کو منسوخ کردیا۔ کناڈیا ئی فوج نے تمام جنسوں کے لوگوں کا فوج میں خیر مقدم کیا ہے ۔کناڈا آرمڈ فورسز نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی اور ساتھ ہی فوج کی جھنڈوں کے ساتھ پریڈ کرتی ہوئی تصویر بھی پوسٹ کی۔فوج نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ہم کینیڈا میں رہنے والے تمام جنسوں(صنفی امتیازکے بغیر) کے لوگو ںکا فوج میں خیر مقدم کرتے ہیں۔ آپ ہمارے ساتھ منسلک ہیں۔ ٹویٹ میں ‘مضبوطی ہماری طاقت’ سے ھیش ٹیگ بھی چلایا گیا ہے اور لوگوں نے اسے 2500 بار دوبارہ ہ ٹویٹ کیا ہے ۔قبل ازیں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں مسٹر ٹرمپ کے سات مسلم ممالک پر سفر ی پابندی عائد متعلق فیصلے کے بعد کہا تھا کہ جو بھی ظلم و ستم، دہشت گردی، جنگ سے ڈرتے ہیں کینیڈا اس کا خیر مقدم کرتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ‘تنوع ہماری شناخت ‘سے متعلق بہت سے ٹویٹ کئے تھے ۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج میں زنخیکسی بھی طور پر خدمت نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ زنخوں کی بھرتی کرنے سے طبی دباؤ بہت بڑھے گا۔ اس طرح ٹرمپ کے اس فیصلے کی مخالفت میں امریکہ میں دانشور طبقے نے سخت رد عمل کا اظہارکیا ہے لیکن کنزرویٹو اور ریپبلکن پارٹی کے کچھ ارکان نے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT