Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / امریکی فوج کے کیپٹن کا اوباما پر ہرجانہ کا مقدمہ

امریکی فوج کے کیپٹن کا اوباما پر ہرجانہ کا مقدمہ

داعش کے خلاف غیرقانونی جنگ پر کویت میں تعینات فوجی عہدیدار کا ردعمل
واشنگٹن ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں تعینات امریکی فوج کے 28 سالہ عہدیدار نے صدر بارک اوباما پر ہرجانہ کا مقدمہ دائر کردیا ہے ۔ کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر امریکہ نے داعش دہشت گرد گروپ کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے اور یہ جنگ غیرقانونی ہے ۔ مدعی کیپٹن ناتھن مائیکل اسمتھ نے آئی ایس آئی ایس سے لڑائی کی مضبوط تائید کی ہے ۔ لیکن اس کا ضمیر یہ گواراہ نہیں کررہا ہے کہ داعش کے غیرقانونی جنگ لڑی جائے ۔ اس نے امریکی دستور کو ملحوظ رکھنے پر زور دیا ۔ داعش کے خلاف امریکہ کا یہ مشن کانگریس سے اجلاس حاصل کئے بغیر شروع کیا گیا ہے ۔ اسمتھ نے یہ اعلان کرنے کا مطالبہ کیا کہ صدر امریکہ نے داعش کے خلاف جو جنگ شروع کی ہے وہ غیرقانونی ہے کیونکہ امریکی کانگریس نے اس جنگ کی اجازت نہیں دی ہے ۔ عدالت کے دستاویزات کے مطابق امریکی فوجی کیپٹن نے عدالت سے کہا ہے کہ صدر امریکہ سے کہا جائے کہ انہیں جنگ کیلئے طاقتور قرارداد منظور کراتے ہوئے کانگریس سے مناسب اجازت حاصل کرے ۔

TOPPOPULARRECENT