Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / امریکی قونصلر کا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ، روزہ رکھا

امریکی قونصلر کا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ، روزہ رکھا

نئی دہلی 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) اس سال بھی امریکی سفارخانے کے قونصلر برائے امور عامہ ڈاکٹر کریگ ایل ڈیکر نے کل روزہ رکھا اور اپنے یہاں افطار کا اہتما م کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ کے اشتراک سے افطار کے سارے لوازمات بھی تیار کئے تھے ۔افطار سے قبل کے مختصر وقفے میں مختف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے بتا یا کہ سرکاری خدمات کے لئے وہ جہاں کہیں بھی متعین رہے اس رواداری کی پاسداری کے ساتھ رہے جو بہر حال بقائے باہم پر ہمارے یقین کو مضبوط بنا تا ہے ۔ ڈاکٹر ڈیکر نے اس موقع پر تازہ فلوریڈا سانحہ سمیت ایک سے زیادہ عالمی واقعات و سانحات پر بھی نگاہ ڈالی اور کہا کہ تمام تر ناخوشگواریوں کے باوجود ہمیں ایک سے زیادہ ایسے خوشگوار مواقع میسر ہیں جن سے ہم اندیشوں سے بچنے اور امکانات سے استفادہ کرنے کی صورتوں پر غور کر نے کے لئے استفادہ کر سکتے ہیں اور بلاشبہ افطار کی یہ گھڑی بھی ایک ایسا ہی خوشگوار موقع ہے جس میں ہم امن عالم کے لئے دعا گو ہیں۔ افطار کے بعد نماز مغرب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔محترمہ ڈیکر بھی بطور میزبان مہمان نوازی میں پیش پیش رہیں۔

TOPPOPULARRECENT