Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکی قونصلیٹ جنرل کا طلبہ کیلئے آن لائن فوٹو مقابلہ

امریکی قونصلیٹ جنرل کا طلبہ کیلئے آن لائن فوٹو مقابلہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : پیرس میں Cop-21 کانفرنس کے تناظر میں حیدرآباد میں واقع امریکی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے طلبہ کے لیے ایک آن لائن فوٹو مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس فوٹو مقابلہ کا تھیم ہے Act on climate : Causes, Impact, Mitigation اس مقابلہ کو منعقد کرنے کا مقصد موسمی تبدیلی اور ہماری روزمرہ زندگی کے درمیان ربط پیدا کرنا ہے ۔ اس کیلئے فوٹو گرافس موسمی تبدیلی سے متعلق ہونے چاہئے ۔ یہ مقابلہ 14 تا 20 سال عمر کے طلبہ کیلئے ہے ۔ یہ مقابلہ کنسولار ڈسٹرکٹ کی تین ریاستوں تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں رہنے والے ہندوستانی نیشنلس کے لیے کھلا ہے ۔ فوٹو گرافس ڈیجیٹل داخل کرنا ہوگا اور اس میں حصہ لینے والے ہر ایک تین فوٹوز داخل کرسکتے ہیں ۔ یہ مقابلہ 13 دسمبر 2015 اتوار کو ختم ہوگا ۔ تمام فوٹوز کی اسکریننگ مشہور فوٹو گرافرس اور امریکی قونصلیٹ جنرل حیدرآباد کے عہدیداروں کے ایک پیانل کی جانب سے کی جائے گی ۔ اس مقابلہ سے متعلق مزید معلومات بشمول مقابلہ کے شرائط و قواعد کیلئے ملاحظہ کریں ہمارا فیس بک پیج : facebook.com/ usconsulategeneral hyderabad اور ٹوئیٹر : @USAnd Hyderabad ۔۔

TOPPOPULARRECENT