Tuesday , May 23 2017
Home / دنیا / امریکی قیادت والی فوج کے فضائی حملوں میں 20 افراد جاں بحق

امریکی قیادت والی فوج کے فضائی حملوں میں 20 افراد جاں بحق

بیروت۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی قیادت والی اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 20 شہری جاں بحق ہوگئے۔ یاد رہے کہ اتحادی فوج اس وقت دولت اسلامیہ سے نبردآزما ہے۔ دریں اثناء دی سیرین آبرویٹری فار ہیومن رائیٹس نے بتایا کہ دو علیحدہ واقعات میں 20 شہری جاں بحق ہوئے۔ مشتبہ روسی حملے میں 10 افراد جن میں 9 بچے شامل ہیں جو ادلیب میں کئے گئے جبکہ دولت اسلامیہ کے تین ارکان بھی مارے گئے۔ کل کئے گئے ایک دیگر فضائی حملے میں 7 شہری ہلاک ہوئے تھے، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ یہ حملے حسینیہ مستقر میں کئے گئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT